۔ (۱۶۰۹) عَنْ أَبِیْ ذَرٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَیْلَۃً فَقَرَأَ بِآیَۃٍ حَتّٰی أَصْبَحَ یَرْکَعُ وِیَسْجُدُ بِہَا {إِنْ تُعَذِّ بْہُمْ فَإِنَّہُمْ عِبَادُکَ، وَإِنْ تَغْفِرْ لَھُمْ فَإِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکَیْمُ۔} فَلَمَّا أَصْبَحَ قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! ماَزِلْتَ تَقْرَأُ ھٰذِہِ الْآیَۃَ حَتّٰی أَصْبَحْتَ تَرْکَعُ وَتَسْجُدُ بِہَا؟ قَالَ: ((إِنِّیْ سَأَلْتُ اللّٰہَ الشَّفَاعَۃَ لِأُمَّتِیْ فَأَعْطَا نِیْہَا، وَھِیَ نَائِلَۃٌ إِنْ شَائَ اللّٰہُ لِمَنْ لَایُشْرِکُ بِاللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ شَیْئًا۔)) (مسند احمد: ۲۱۶۵۴)
سیدناابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رات نماز پڑھی اور صبح تک ایک ہی آیت کی تلاوت کے ساتھ رکوع وسجود کرتے رہے، (وہ آیتیہ ہے:) {إِنْ تُعَذِّ بْہُمْ فَإِنَّہُمْ عِبَادُکَ، وَإِنْ تَغْفِرْ لَھُمْ فَإِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکَیْمُ} جب صبح ہوئی تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ صبح تک ایک ہی آیت پڑھتے رہے اور اسی کے ساتھ رکوع و سجود کرتے رہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنی امت کے لیے اللہ تعالیٰ سے سفارش کرنے کا سوال کیا ، جو اس نے مجھے عطا کر دیا اور اگر اللہ نے چاہا تو وہ ہر اس شخص کو حاصل ہو گی جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1609)