۔ (۱۶۱۵) عَنْ أَبِیْ مَعْمَرٍ قَالَ قُلْنَا لَخَبَّابٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ: ھَلْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقْرَأُ فِی الظُّھْرِ وَالْعَصْرِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَقُلْنَا بِأَیِّ شَیْئٍ کُنْتُمْ تَعَرِفُوْنَ ذٰلِکَ؟ قَالَ: فَقَالَ: بِاضْطِرَ ابِ لِحْیَتِہِ۔ (مسند احمد: ۲۱۳۹۳)
ابو معمر کہتے ہیں: ہم نے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر و عصر میں قراء ت کرتے تھے ؟ انہوں فرمایا: جی ہاں۔ ہم نے کہا: تم اس کو کیسے پہچانتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ کی داڑھی کے حرکت کرنے سے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1615)