۔ (۱۶۱۹) عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ قَالَ: تَمَارَوْا فِی الْقِرَائَ ۃِ فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ فَأَرْسَلُوْا إِلَی خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدٍ، فَقَالَ: قَالَ أَبِیْ: قَامَ أَوْ کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُطِیْلُ الْقِیَامَ وَیُحَرِّکُ شَفَتَیْہِ، فَقَدْ أَعْلَمُ ذٰلِکَ لَمْ یَکُنْ إِلاَّ لِقِرَائَ ۃٍ۔ (مسند احمد: ۲۱۹۱۳)
مطلب بن عبد اللہ کہتے ہیں: ظہر اور عصر میں قراء ت کے بارے میں لوگوں میں بحث ہونے لگی، انھوں نے (فیصلہ کروانے کے لیے) خارجہ بن زید کی طرف پیغام بھیجا، اس نے کہا: میرے باپ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لمبا قیام کرتے تھے اور اپنے ہونٹوں کو حرکت دیتے تھے، میں جانتا ہوں کہ یہ حرکت صرف قراء ت کرنے کے لیے ہی ہوتی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(1619)