۔ (۱۶۳۵) عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ کَانَ فِیْ سَفَرٍ فَقَرَأَ فِی الْعِشَائِ الْآخِرَۃِ فِی إِحْدَی الرَّکْعَتَیْنِ بِـالتِّیِنِ وَالزَّیْتُوْنِ (زَادَ فِی رِوَایَۃٍ) وَمَا سَمِعْتُ إِنْسَانًا أَحْسَنَ قِرَائَ ۃً منہ (وَفِیْ أُخْرٰی) فَلَمْ أَسْمَعْ أَحْسَنَ صَوْتًا وَلَا أَحْسَنَ صَلَاۃً مِنْہُ۔ (مسند احمد: ۱۸۶۹۷)
سیدنابراء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نمازِعشا کی ایک رکعت میں سورۂ تین پڑھی، میں نے ایسا انسان نہیں سنا جو قرأت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اچھا ہو۔ ایک روایت میں ہے: میں نے کسی ایسے آدمی کو نہیں سنا جو آواز کے لحاظ سے اور نماز کے لحاظ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اچھا ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(1635)