۔ (۱۶۴۷) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَقْرَأُ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ {الٓم تَنْزِیْلُ} وَ {ھَلْ أَتٰی}، وَفِی الْجُمُعَۃِ سُورَۃَ الْجُمُعَۃِ وَ {إِذَا جَائَ کَ الْمُنَافِقُونَ}۔ (مسند احمد: ۱۹۹۳)
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن نمازِ فجر میں سورۂ سجدہ اور سورۂ دہر کی اور نماز جمعہ میں سورۂ جمعہ اور سورۂ منافقون کی تلاوت کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1647)