۔ (۱۶۵۲) حَدَّثَنَاعَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ حَدَّثَنَا وَکِیْعٌ عَنْ نَافِعِ بِنْ عُمَرَ (ح) ابن عبد اللہ بن جمیل وأبو عامر، حدثنا نافع عَنِ ابْنِ أَبِیْ مُلَیْکَۃَ عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ نَافِعٌ: أُرَاھَا حَفْصَۃَ أَنَّہَا سُئِلَتْ عَنْ قِرَائَ ۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَتْ: إِنَّکُمْ لاَتَسْتَطِیْعُوْنَہَا، قَالَ: فَقِیْلَ لَھَا: أَخْبِرِیْنَا بِہَا، قَالَ: فَقَرَأَتْ قِرَائَ ۃً تَرَسَّلَتْ فِیْہَا، قَالَ أَبُوْعَامِرٍ: قَالَ نَافِعٌ: فَحَکَی لَنَا اِبْنُ أَبِیْ مُلَیْکَۃَ {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} ثُمَّ قَطَعَ، {اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ}، ثُمَّ قَطَعَ، {مَالِکِ یَوْمِ الدَّیِْن}۔ (مسند احمد: ۲۷۰۰۳)
ایک زوجۂ رسول، غالبا وہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا ہیں، بیان کرتی ہیں کہ ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراء ت کے بارے میں سوال کیا گیا، انھوں نے کہا: تم تو اس کی استطاعت ہی نہیں رکھتے۔ کسی نے ان سے کہا: آپ ہمیں بتلا تو دیں۔ جوابا ً انہوں نے قراء ت کی اور اس میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھا۔ابن ابی ملیکہ نے اس کو یوں بیان کیا: {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} پڑھا، پھر ٹھہر گئے، پھر {اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} پڑھا اور اس پر وقف کیا، پھر {مَالِکِ یَوْمِ الدَّیِْن} پڑھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1652)