۔ (۱۶۵۷) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ السَّائِبِ رضی اللہ عنہ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِفْتَتَحَ الصَّلاَۃَیَوْمَ الْفَتْحِ فِی الْفَجْرِ فَقَرَأَ بِسُوْرَۃِ الْمُؤْمِنِیْنَ فَلَمَّا بَلَغَ ذِکْرَ مُوسٰی وَھٰروُنَ أَصَابَتْہُ سَعْلَۃٌ فَرَکَعَ۔ (مسند احمد: ۱۵۴۶۸)
سیدناعبد اللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ والے دن نمازِ فجرمیں سورۂ مومنون کی تلاوت شروع کی، جب موسی اور ہارونm کے تذکرے تک پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھانسی آ گئی، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہیں رکوع کر دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1657)