۔ (۱۶۵۹) عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّاب رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنْ سَرَّہُ أَنْ یَقْرَأَ الْقُرآنَ رَطْبًا (وَفِی رِوَایَۃٍ غَضًّا) کَمَا أُنْزِلَ فَلْیَقْرَأْہُ عَلٰی قِرَائَ ۃِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ۔)) (مسند احمد: ۱۷۵)
سیدناعمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جسے یہ بات خوش کرتی ہے کہ وہ قرآن کو اس طرح تروتازہ پڑھے، جس طرح یہ نازل ہوا تو وہ وہ ام عبد کے بیٹے کی قراء ت پر تلاوت کیا کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1659)