۔ (۱۶۷۲) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ
َسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِیُکَبِّرُ حَیْنَیَقُوْمُ، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِیْنَیَرْکَعُ، ثُمَّ یَقُوْلُ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ حِیْنَیَرْفَعُ صُلْبَہُ مِنَ الرَّکْعَۃِ، ثُمَّ یَقُولُ وَھُوَ قَائِمٌ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِیْنَیَہْوِیْ سَاجِدًا، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِیْنَیَرْفَعُ رَأَسَہُ، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِیْنَیَہْوِیْ سَاجِداً، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِیْنَیَرْفَعُ رَأَسَہُ، ثُمَّ یَفْعَلَ ذٰلِکَ فِی الصَّلاَۃِ کُلِّہَا حَتَّییَقْضِیَھَا، وَیُکَبِّرُحِیْنَیَقُوْمُ مِنَ اللَّتَیْنِ بَعْدَ الْجُلُوْسِ۔ (مسند احمد: ۹۸۵۰)
سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کے لئے اٹھتے تو تکبیر کہتے، جب رکوع کرتے تو تکبیر کہتے، جب رکوع سے اپنی کمر اٹھاتے تو سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہتے، پھر کھڑے کھڑے رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہتے،پھر جب سجدہ کے لیے جھکتے تو تکبیر کہتے، جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے، پھر جب (دوسرے) سجدے کے لیے گرتے تو تکبیر کہتے، پھر جب سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے، پھر آپ ساری نماز میں اسی طرح کا (تکبیرات کہنے کا) عمل کرتے، یہاں تک کہ اسے پورا کر لیتے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعتوں کے بعد بیٹھنے کے بعد کھڑے ہوتے تو بھی اللہ اکبر کہتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1672)