۔ (۱۶۸۴) عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: مَا رَأَیْتُ أَحَدًا أَشْبَہَ صَلاَۃً بِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ ھٰذَا الغْلُاَمِ یَعْنِیْ عُمَرَ ابْنَ عَبْدِالْعَزِیْزِ،، قَالَ: فَحَزَرْنَا فِی الرُّکَوْعِ عَشْرَ تَسْبِیْحَاتٍ وَفِی السُّجُودِ عَشْرَ تَسْبِیْحَاتٍ۔ (مسند احمد: ۱۲۶۹۰)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے اس نوجوان (یعنی عمر بن عبد العزیز) کی بہ نسبت کسی ایسے شخص کو نہیں دیکھا، جو نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ زیادہ مشابہ ہو۔ سعید بن جبیر کہتے ہیں: ہم نے اس نوجوان کے رکوع و سجود میں دس دس دفعہ تسبیحات کا اندازہ لگایا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1684)