۔ (۱۶۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا یَحْیَی بْنَ سَعَیْدٍ الْأُمَوِیُّ عَنْ عَاصِمٍ قَالَ ثَنَا أَبُو الْعَالِیَۃِ قَالَ: أَخْبَرَنِیْ مَنْ سَمِعَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((لِکُلِّ سُوْرَۃٍ حَظُّہَا مِنَ الرُّکُوْعِ وَالسُّجُودِ (وَفِی رِوَایَۃٍ أَعْطُوْا کُلَّ سُورَۃٍ حَظَّہَا مِنَ الرُّکُوْعِ وَالسُّجُوْدِ)۔)) قَالَ: ثُمَّ لَقِیْتُہُ بَعْدُ فَقُلْتُ لَہُ: إِنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَقْرَأُ فِی الرَّکْعَۃِ بِالسُّوَرِ، فَتَعْرِفُ مَنْ حَدَّثَکَ ھٰذَا الْحَدِیْثَ؟ قَالَ إِنِّیْ لَأَعْرِفُہُ وَأَعْرِفُ مُنْذُ کَمْ حَدَّثَنِیْہِ، حَدَّثَنِیْ مُنْذُ خَمْسِیْنَ سَنَۃً۔ (مسند احمد: ۲۰۹۲۷)
ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر سورت کے لئے رکوع و سجود سے اس کا حصہ ہے۔ اور ایک روایت میں ہے: ہر سورت کو رکوع وسجود سے اس کا حصہ دے دو۔ عاصم کہتے ہیں: میں بعد میں ابو العالیہ کو ملا اور اسے کہا: سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ تو ایک رکعت میں کئی سورتوں کی تلاوت کر جاتے ہیں، کیا تو یہ جانتا ہے کہ کس نے تجھے یہ حدیث بیان کی ہے؟ اس نے کہا: کوئی شک نہیں کہ میں اسے جانتا ہوں اور میں تو یہ بھی جانتا ہوں کہ کتنا عرصہ ہو گیا ہے کہ اس نے مجھے یہ حدیث بیان کی تھی، اس نے پچاس برس پہلے یہ حدیث بیان کی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(1686)