۔ (۱۶۹۴) وَعَنْہَا أَیْضًا قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُکْثِرُ أَنْ یَقُوْلُ فِیْ رُکُوْعِہِ وَسُجُوْدِہِ
((سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ اِغْفِرْلِیْ)) یَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ۔ (مسند احمد: ۲۴۶۶۴)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع و سجود میں کثرت سے یہ دعا پڑھتے تھے: سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ اِغْفِرْلِیْ (اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری تعریف کے ساتھ،تو مجھے بخش دے۔) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن مجید پر عمل کرتے ہوئے یہ دعا پڑھتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1694)