۔ (۱۷۰۳) عَنْ عَلَیِّ بِنْ شَیْبَانَ رضی اللہ عنہ أَنَّہُ خَرَجَ وَافِدًا إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: فَصَلَّیْنَا خَلْفَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَلَمَحَ بِمُؤْخِرِ عَیْنَیْہِ إِلٰی رَجُلٍ لاَ یُقِیْمُ صُلْبَہُ فِی الرُّکُوْعِ وَالسُّجُوْدِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: ((یَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِیْنَ! إِنَّہُ لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لاَ یُقِیْمُ صُلْبَہُ فِی الرُّکُوْعِ وَالسُّجُوْدِ۔)) (مسند احمد: ۱۶۴۰۶)
سیدنا علی بن شیبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں وفد کی صورت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گیا، پس ہم نے نبی کریم کی اقتدا میں نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نیح گوشۂ چشم سے ایک ایسے آدمی کی طرف دیکھا، جو رکوع و سجود میں اپنی کمر سیدھی نہیں کر رہا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: اے مسلمانوں کی جماعت! بیشک اس آدمی کی کوئی نماز نہیں ہے، جو رکوع و سجود میں اپنی کمر سیدھی نہیں کرتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1703)