۔ (۱۷۴۵) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: شَکَا أَصْحَابُ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِلَیْہِ مَشَقَّۃَ السُّجُوْدِ عَلَیْہِمْ إِذَا تَفَرَّجُوْا قَالَ: ((اِسْتَعِیْنُوا بِالرُّکَبِ۔)) قَالَ ابْنُ عَجْلاَنَ: وَ ذٰلِکَ أَنْ یَضَعَ مِرْفَقَہٗعَلٰی رُکْبَتَبْہِ إِذَا طَالَ السُّجُودُ وَأَعْیٰی۔ (مسند احمد: ۸۴۵۸)
سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کہ اگر کشادگی اختیار کریں تو سجدے میں مشقت ہوتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر گھٹنوں سے مدد حاصل کر لیا کرو۔ ابن عجلان کہتے ہیں: اس کی صورت یہ ہے کہ جب سجدہ لمبا ہو جائے اور بندہ تھک جائے تو اپنی کہنیاںگھٹنوں پر رکھ لے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1745)