۔ (۱۷۵۸) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَنَتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شَہْرًا بَعْدَ الرُّکُوْعِ یَدْعُوْا عَلٰی رِعْلٍ وَذَکْوَانَ، وَقَالَ: ((عُصَیَّۃُ عَصَتِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۲۱۷۶)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کے بعد ایک مہینہ تک دعائے قنوت کی، اس میں آپ رعل اور ذکوان قبیلوں پر بد دعا کرتے تھے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عصیہ قبیلے نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1758)