۔ (۱۷۶۳) عَنِ ابْنِ سِیْرِیْنَ قَالَ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ ھَلْ قَنَتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ؟ قَالَ: نَعَمْ بَعْدَ الرُّکُوْعِ، ثُمَّ سُئِلَ بَعْدَ ذَلِکَ مَرَّۃً أُخْرٰی ھَلْ قَنَتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ قَالَ بَعْدَ الرُّکُوْعِ یَسِیْرًا۔ (مسند احمد: ۱۲۱۴۱)
ابن سیرین کہتے ہیں کہ سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قنوت کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا:ہاں رکوع کے بعد کی ہے۔ اس کے بعد پھر ایک دفعہ ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صبح کی نماز میں قنوت کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی، رکوع کے بعد کچھ عرصہ تک کی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1763)