۔ (۱۷۷۰) عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ رضی اللہ عنہ قَالَ قَنَتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شَہْرًا مُتَتَا بِعًا فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ وَالصُّبْحِ فِی دُبُرِ کُلِّ صَلاَۃٍ إِذَا قَالَ ((سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ)) مِنَ الرَّکْعَۃِ الْأَخِیْرَۃِ،یَدْعُوْ عَلَیْہِمْ، عَلٰی حَیٍّ مِنْ َبنِیْ سُلَیْمٍ عَلٰی رِعْلٍ وَذَکْوَانَ وَعُصَیَّۃَ وَیَؤْ مِّنُ مَنْ خَلْفَہُ، أَرْسَلَ إِلَیْہِمْیَدْعُوْھُمْ إِلَی الإِْسْلاَمِ فَقَتَلُوْھُمْ، قَالَ عَفَّانُ فِیْ حَدِیْثِہِ قَالَ وَقَالَ عِکْرِمَۃُ ھٰذَا کَانَ مِفْتَاحَ الْقُنُوْتِ۔ (مسند احمد: ۲۷۴۶)
سیدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلسل ایک ماہ ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازوں میں قنوت کی، جب آپ آخری رکعت میں سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہتے تویہ قنوت کرتے، جس میں بنو سلیم کے ایک قبیلے رِعل، ذکوان اور عصیہ پر بددعا کرتے اور پیچھے والے مقتدی آمین کہتے، اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ صحابہ کو ان لوگوں کی طرف اسلام کی دعوت دینے کے لئے بھیجا، لیکن انہوں نے انہیں قتل کردیا۔ عفان نے اپنی حدیث میں کہا ہے کہ عکرمہ کہتے تھے کہ یہ قنوت شروع ہونے کا سبب تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1770)