عَنْ يَزِيْدِ بْن شَريكٍ، أَنَّ الضِّحَّاك بن قيس بَعَثَ مَعَه بِكِسْوَةٍ إلى مَرْوَان بن الْحَكَم فَقَال مَرْوَان لِلْبَوَّاب: انْظُر مَنْ بِالْبَاب ؟ قَالَ: أَبُو هُرَيْرَة ، فَاَذِنَ لَه فَقَالَ: يَا أبا هُرَيْرَة ، حَدِّثْنَا شَيْئًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَقُوْلَ: لَيُوشِكُ رَجَلٌ أَنْ يَتَمَنَّى أَنَّه خرَّ مِنَ الثُّرَيَّا وَلَم يَلِ مِنْ أَمَرِ النَّاسِ شَيْئًا.
یزید بن شریك سے مروی ہے كہ ضحاك بن قیس رضی اللہ عنہ نے انہیں كچھ كپڑے دے كر مروان بن حكم كی طرف بھیجا، مروان نے دربان سے كہا: دیكھو دروازے پر كون ہے؟ دربان نے كہا: ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ مروان نے انہیں اجازت دے دی۔ مروان نے كہا: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ،ہمیں كوئی حدیث بیان كیجئے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو۔ ابو ہریرہرضی اللہ عنہ نے كہا: كہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے: عنقریب آدمی یہ خواہش كرے گا كہ وہ وہ ثریا سے گر جائے لیكن لوگوں كے معاملات كا ذمہ دار نہ بنے
Silsila Sahih, Hadith(1777)