۔ (۱۷۸۶) عَنْ أَبِیْ الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ طَاوٗسًایَقُوْلُ: قُلْنَا لِأِبْنِ عَبَّاسٍ فِی الإِقْعَائِ عَلَی القَدَمَیْنِ، فَقَالَ: ھِیَ السُّنَّۃُ، قَالَ: فَقُلْنَا: إِنَّا لَنَرَاہُ جَفَائً بِالرَّجُلِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: ھِیَ سُنَّۃُ نَبِیِّکَ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۸۵۳)
طاووس کہتے ہیں: ہم نے سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے قدموں پر بیٹھنے کے بارے میں پوچھا،انہوں نے کہا: یہ سنت ہے۔ ہم نے کہا: ہم تو اس کو آدمی کی اکھڑ مزاجی اور اجڈ پن خیال کرتے تھے۔ انھوں نے کہا: یہ تو تیری نبی کی سنت ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1786)