۔ (۱۷۸۷) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) عَنْ طَاوُسٍ أَیْضَا قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَجْثُوْعَلَی صُدُوْرِ قَدَمِیْہِ فَقُلْتُ: ھَذَا یَزْعُمُ النَّاسُ أَنَّہُ مِنَ الْجَفَائِ، قَالَ ھُوَ سُنَّۃُ نَبِیِّکَ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۸۵۵)
۔ (دوسری سند)طاووس کہتے ہیں: میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ کودیکھا کہ وہ پاؤں کو کھڑا کر کے ان پر بیٹھ جاتے۔ میں نے کہا: لوگ تو اس کیفیت کو اکھڑ مزاجی اور اجڈ پن خیال کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا: یہ تو تیری نبی کی سنت ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1787)