۔ (۱۷۹۴) (وَمِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) عَنْ ناَفِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ إِذَا جَلَسَ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ وَرَفَعَ إِصْبَعَہُ الْیُمْنٰی الَّتِی تَلِی الإِْ بْہَامَ فَدَعَا بِھَا وَیَدَہُ الْیُسْرٰی عَلٰی رُکْبَتِہِ بِاسِطَہَا عَلَیْہَا۔ (مسند احمد: ۶۳۴۸)
۔ (دوسری سند)سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیٹھتے تو اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھتے اور انگوٹھے کے ساتھ والی دائیں انگلی کو اٹھا کر اس کے ساتھ دعا کرتے اوراپنا بایاں ہاتھ گھٹنے پر پھیلا کر رکھتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1794)