۔ (۱۸۱۵) عَنْ أَبِیْ صَالِحٍ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِرَجُلٍ: ((کَیْفَ تَقُوْلُ فِی الصَّلاَۃِ؟)) قَالَ: أَتَشَہَّدُ ثُمَّ أَقُوْلُ: اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ الْجَنَّۃَ وَأَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّاِر، أَمَا إِنِّیْ لَا أُحْسِنُ دَنْدَنَتَکَ وَلاَ دَنْدَنَۃَ مُعَاذٍ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((حَوْ لَھُمَا نْدَنْدِنُ۔)) (مسند احمد: ۱۵۹۹۳)
ایک صحابی ٔ رسول رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی سے پوچھا: تو نماز میں کیا کہتا ہے؟ اس نے کہا: میں پہلے تشہد پڑھتا ہوں پھر اس طرح دعا کرتا ہوں کہ اے اللہ میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ مجھ سے آپ اور معاذ کے گنگنانے کی طرح نہیں گنگنایا جا سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہم بھی ان کے گرد ہی گنگناتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(1815)