۔ (۱۸۳۳) عَنْ عَدِیِّ بْنِ عُمَیْرَۃَ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا سَجَدَ، یُرٰی بَیَاضُ إِبْطِہِ، ثُمَّ إِذَا سَلَّمَ أَقْبَلَ بِوَ جْہِہِ عَنْ یَمِیْنِہِ حَتّٰییُرٰی بَیَاضُ خَدِّہِ، ثُمَّ یُسَلِّمُ عَنْ یَّسَارِہِ وَیُقْبِلُ بِوَجْہِہِ حَتّٰییُرٰی بَیَاضُ خّدِّہِ عَنْ یَّسَارِہِ۔ (مسند احمد: ۱۷۸۷۸)
سیدہ عدی بن عمیرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ کرتے توآپ کی بغل کی سفیدی نظر آ جاتی، اسی طرح جب سلام پھیرتے تو اپنے چہرے کو دائیں طرف اس قدر متوجہ کرتے کہ رخسار کی سفیدی نظر آجاتی، پھر جب بائیں طرف سلام پھیرتے تو اپنے چہرے کو اتنا پھیرتے کہ بائیں طرف سے چہرے کی سفیدی نظر آ جاتی۔
Musnad Ahmad, Hadith(1833)