Blog
Books



۔ (۱۸۳۵) عَنْ جَابِرِ بِنْ سَمُرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کُنَّا إِذَا صَلَّیْنَا وَرَائَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قُلْنَا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ بَأَیْدِیْنَایَمِیْنًا وَّشِمَالًا فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَابَالُ أَقْوَامٍ یَرْمُوْنَ بَأَیْدِیْہِمْ کَأَنَّہَا أَذْنَابُ الْخَیْلِ الشُّمْسِ أَلَا یَسْکُنُ أَحَدُکُمْ وَیُشِیْرُ بِیَدِہِ عَلٰی فَخِذِہٖثُمَّیُسَلِّمُ عَلٰی صَاحِبِہِ عَنْ یَّمِیْنِہِ وَعَنْ شِمَالِہِ۔)) (مسند احمد: ۲۱۰۹۱)
سیدناجابر بن سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھتے تو ہاتھوں کے ساتھ دائیں بائیں اشارہ کر کے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہتے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان لوگوں کا کیاحال ہے جو نماز میں اپنے ہاتھوں کے ساتھ یوں اشارہ کرتے ہیں جیسے وہ سرکش گھوڑوں کی دمیں ہیں، کیا تم میں سے ہر ایک کو یہ صورت کفایت نہیں کرتی کہ اپنا ہاتھ ران پر ہی رکھے اور دائیں بائیں سلام پھیر دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1835)
Background
Arabic

Urdu

English