۔ (۱۸۵۱) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((أَیَعْجِزُ أَحَدُکُمْ إِذَا صَلّٰی أَنْ یَّتَقَدَّمَ أَوْیَتَاخَّرَ أَوْ عَنْ یَمِیْنِہِ أَوْ عَنْ شِمَالِہِ۔)) (مسند احمد: ۹۴۹۲)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیاتم اس سے عاجز آگئے ہو کہ (فرضی) نماز پڑھنے کے بعد آگے یا پیچھےیا دائیںیا بائیں ہو جاؤ (اور پھر اگلی نماز پڑھو)۔
Musnad Ahmad, Hadith(1851)