۔ (۱۸۵۹) عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ حَسَّانَ الْکِنَانِیِّ أَنَّ مُسْلِمَ بْنَ الْحَارِثِ التَّمِیْمِیَّ حَدَّثَہُ عَنْ أَبِیْہِ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِذَا صَلَّیْتَ الصُّبْحَ فَقُلْ قَبْلَ أَنْ تُکَلِّمَ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ: اَللّٰھُمَّ أَجِرْنِیْ مِنَ النَّاِر سَبْعَ مَرَّاتٍ، فَإِنَّکَ إِنْ مُتَّ مِنْ یَوْمِکَ ذٰلِکَ کَتَبَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ لَکَ جِوَارًا مِنَ النَّارِ، وَإِذَاصَلَیْتَ الْمَغْرِبَ فَقُلْ قَبْلَ أَنْ تُکَلِّمُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ: اَللّٰھُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ الْجَنَّۃَ، اَللّٰہُمَّ أَجِرْنِی مِنَ النَّارِ سَبْعَ مَرَّاتٍ فَإِنَّکَ إِنْ مُتَّ مِنْ لَیْلَتِکَ تِلْکَ کَتَبَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَ لَکَ جِوَارًا مِنَ النَّارِ۔)) (مسند احمد: ۱۸۲۱۸)
سیدنا حارث تمیمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: جب تو صبح کی نماز پڑھے تو کسی آدمی سے کوئی بات کرنے سے پہلے سات مرتبہ یہ دعا پڑھ: اَللّٰہُمَّ أَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ (اے اللہ! مجھے آگ سے بچا۔) پس اگر تو اس دن میں فوت ہوگیا تو اللہ تعالیٰ تیرے لئے آگ سے بچاؤ لکھ دے گا اور اسی طرح جب تو مغرب کی نماز پڑھے تو کسی آدمی سے کوئی بات کرنے سے پہلے سات مرتبہ یہ دعا پڑھ: اَللّٰھُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ الْجَنَّۃَ، اَللّٰہُمَّ أَجِرْنِی مِنَ النَّارِ (اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ! مجھے آگ سے بچالے۔)پس اگر تو اس رات کو ہوگیا تو اللہ تعالیٰ تیرے لئے آگ سے بچاؤ لکھ دے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1859)