۔ (۱۸۷۰) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) أَنَّہُ مَرَّ بِوَالِدِہِ وَھُوَ یَدْعُوْ وَیَقُوْلُ: اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوذُبِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِوَعَذَابِ الْقَبِرْ، قَالَ فَأَخَذْتُہُنَّ عَنْہُ وَکُنْتُ أَدْعُوْبِہِنَّ فِیْ دُبُرِ کُلِّ صَلاَۃٍ، قَالَ: فَمَرَّ بِیْ وَأَنَا أَدْعُوْ بِہِنَّ فَقَالَ: یَابُنَیَّ! أَنّٰی عَقَلْتَ ھٰؤُلاَئِ الْکَلِمَاتِ؟ قَالَ: یَاأَبَتَاہُ سَمِعْتُکَ تَدْعُوْبِہِنَّ فِیْ دُبُرِ کُلِّ صَلاَۃٍ فَأَخَذْتُہُنَّ عَنْکَ، قَالَ: فَالْزَمْھُنَّ یَا بُنَیَّ، فَإِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَدْعُوْ بِہِنَّ فِیْ دُبُرِ کَلِّ صَلاَۃٍ۔ (مسند احمد: ۲۰۷۲۰)
۔ (دوسری سند)مسلم بن ابی بکرہ کہتے ہیں: میں اپنے والد کے پاس سے گزرا اور وہ یہ دعا کررہے تھے: اَللّٰہُمَّ إِ نِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔ تو میں نے بھی ان سے یہ دعا یاد کر لی اور ہر نماز کے بعداس کو پڑھنا شروع کر دیا۔ ایک دفعہ (میرے والد) میرے پاس سے گزرے اور میں یہ دعا کر رہا تھا، انہوں نے مجھ سے پوچھا: بچو!یہ کلمات تونے کہاں سے سیکھے ہیں؟ میں نے کہا: اباجان! میں نے آپ کو ہر نماز کے بعد ان کو پڑھتے ہوئے سناتھا، اس طرح میں نے یہ کلمات آپ سے سیکھ لیے۔ انھوں کہا: پیارے بیٹے! ان کو لازم پکڑ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے بعد ان کو پڑھتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1870)