۔ (۱۸۸)۔ عَنْ مُعَاذٍ بْنِ جَبَلٍؓ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِنَحْوِہِ وَفِیْہِ: ((فَقَبَضَ بِیَدَیْہِ قَبْضَتَیْنِ فقَالَ: ہٰذِہِ فِی الْجَنّۃِ وَلَا أُبَالِیْ وَ ہٰذِہِ فِی النَّارِ وَلَا أُبَالِیْ۔)) (مسند أحمد: ۲۲۴۲۷)
سیدنا معاذ بن جبل ؓ نے بھی نبی ٔکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی قسم کی حدیث بیان کی ہے، البتہ اس میں ہے: پس اللہ تعالیٰ نے دونوں ہاتھوں سے دو مٹھیاں بھریں اور کہا: یہ جنت میں جائیں گے اور میں بے پروا ہوں اور یہ جہنم میں جائیں گے اور مجھے کوئی پروا نہیں ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(188)