۔ (۱۸۸۲) عَنْ عَمْرِوبْنِ دِیْنَارٍ أَنَّ أَبَا مَعْبَدٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَخْبَرَہُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ أَخْبَرَہُ أَنَّ رَفْعَ الصَّوْتِ بِالذِّکْرِ حِیْنَیَنْصَرِفُ النَّاسُ مِنَ الْمَکْتُوْبَۃِ کَانَ عَلٰی عَہْدِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَأَنَّہُ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: کُنْتُ أَعْلَمُ إِذَا انْصَرَفُوْا بِذٰلِکَ إِذَا سَمِعْتُہُ۔ (مسند احمد: ۳۴۷۸)
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام ابو معبد کو بتلایا کہ عہد ِ نبوی میں جب لوگ فرضی نماز سے فارغ ہوتے تو ذکر کے ساتھ آواز کو بلند کرتے تھے۔ مزید انھوں نے کہا: بلکہ جب میں (اس ذکر کی) آواز سنتا تھا تو پہچان جاتا تھا کہ لوگ نماز سے فارغ ہو گئے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(1882)