۔ (۱۸۸۶) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) قَالَ: کُنَّا نُسَلِّمُ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا کُنَّا بِمَکَّۃَ قَبْلَ أَنْ
نَأْتِیَ أَرْضَ الْحَبَشَۃِ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَۃِ أَتَیْنَاہُ فَسَلَّمْنَا عَلَیْہِ فَلَمْ یَرُدَّ، فَأَخَذَنِیْ مَا قَرُبَ وَمَا بَعُدَ حَتّٰی قَضَوُا الصَّلاَۃَ فَسَأَلْتُہُ، فَقَالَ: ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلُّ یُحْدِثُ فِی أَمْرِہِ مَا یَشَائُ وَإِنَّہُ قَدْ أَحْدَثَ مِنْ أَمْرِہِ أَنْ لاَ نَتَکَلَّمَ فِی الصَّلاَۃِ۔)) (مسند احمد: ۳۵۷۵)
۔ (دوسری سند)وہ کہتے ہیں: جب ہم حبشہ کی طرف جانے سے پہلے مکہ میں ہوتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نماز میں سلام کہتے تھے (اور آپ سلام کا جواب دیتے تھے)، لیکن جب ہم حبشہ کے علاقے سے واپس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کہا تو آپ نے جواب نہ، مجھے تو قریب کی اوردور کی وجوہات نے پکڑ لیا (کہ جواب نہ دینے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے، بالآخر) جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یقینا اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے نیا حکم کرتا ہے، اب اس سے نیا حکم یہ دیا ہے کہ ہم نماز میں کلام نہ کریں۔
Musnad Ahmad, Hadith(1886)