۔ (۱۸۹)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍؓ قَالَ: مَا رَأَیْتُ شَیْئًا أَشْبَہَ بِاللَّمَمِ مِمَّا قَالَ أَبُوْ ھُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ کَتَبَ عَلَی ابْنِ آدَمَ حَظَّہُ مِنَ الزِّنَا أَدْرَکَہُ لَا مَحَالَۃَ، وَزِنَا الْعَیْنِ النَّظْرُ وَزِنَا اللِّسَانِ النُّطْقُ وَ النَّفْسُ تَمَنّٰی وَ تَشْتَہِیْ وَ الْفَرْجُ یُصَدِّقُ ذٰلِکَ أَوْ یُکَذِّبُہُ۔)) (مسند أحمد: ۷۷۰۵)
سیدنا عبد اللہ بن عباس ؓ کہتے ہے: میں نے کوئی ایسی چیز نہیں دیکھی، جو صغیرہ گناہوں سے زیادہ ملتی جلتی ہو، اس چیز کی بہ نسبت، جس کو سیدنا ابو ہریرہؓ نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے آدمؑ کے ہر بیٹے پر اس کا زنا کا حصہ لکھ دیا ہے، وہ اس کو لا محالہ طور پر پا لے گا، آنکھ کا زنا دیکھنا ہے، زبان کا زنا بولنا ہے اور نفس تمنا کرتا ہے اور چاہتا ہے اور شرمگاہ اس کی تصدیق کرتی ہے یا تکذیب۔
Musnad Ahmad, Hadith(189)