۔ (۱۸۸۸) عَنْ حُصَیْنٍ الْمُزَنِیِّ قَالَ: قَالَ عَلِیُّ بْنُ أَبِیْ طَالِبٍ رضی اللہ عنہ عَلَی الْمِنْبَرِ: أَیُّہَا النَّاسُ! إِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((لاَ یَقْطَعُ الصَّلاَۃَ إِلاَّ الْحَدَثُ، لاَ أَسْتَحْیِیْکُمْ مِمَّا لَایَسْتَحْیِیْ مِنْہَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، قَالَ: وَالْحَدَثُ أَنْ یَفْسُوَ أَوْ یَضْرِطَ۔ (مسند احمد: ۱۱۶۴)
سیدناعلی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے منبر پر کہا: لوگو! بلاشبہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: نماز کو حَدَث کے علاوہ کوئی چیز نہیں توڑتی۔ میں اس چیز سے تم سے شرم محسوس نہیں کرتا، جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہیں شرماتے تھے، حَدَث یہ ہے کہ بندہ پھسکی چھوڑے یا گوز مارے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1888)