۔ (۱۹۲۷) عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ لِبْسَتَیْنِ وَعَنْ بَیْعَتَیْنِ، أَمَّا الْبَیْعَتَانِ الْمُلاَمَسَۃُ وَالْمُنَابَذَۃُ، وَاللِّبْسَتَانِ اشْتِمَالُ الصَّمَّائِ وَالْاِحْتِبَائُ فِیْ ثَوْبٍ وَّاحِدٍ لَیْسَ عَلٰی فَرْجِہِ مِنْہُ شَیْئٌ۔ (مسند احمد: ۱۱۰۳۶)
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوقسم کے لباسوں اور دو قسم کے سودوں سے منع کیا، دو سودے ملامسہ اور منابذہ ہیں اور دو لباس یہ ہیں: گونگی بکل اور ایک کپڑے میں اس طرح گوٹھ مارنا کہ اس کی شرمگاہ پر کوئی کپڑا نہ ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(1927)