۔ (۱۹۳۰) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَلّٰی فِیْ خَمِیْصَۃ لَھَا أَعْلاَمٌ، فَلَمَّا قَضٰی صَلاَتَہُ قَالَ: ((شَغَلَنِیْ أَعْلاَمُہَا، اِذْھَبُوْا بِہَا إِلٰی أَبِیْ جَہْمٍ وَأْئْتُوْنِیْ بِأَنْبِجَانِیَّۃٍ۔)) (مسند احمد: ۲۴۵۸۸)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نقش و نگار والی چادر میں نماز پڑھی، جب آپ نے نماز پوری کرلی تو فرمایا: اس کے نقش و نگار تو مجھے مشغول کرنے لگے تھے، اس لیے اس کو ابو جہم کی طرف لے جاؤ اور میرے پاس انبجانیہ کپڑا لے آؤ۔
Musnad Ahmad, Hadith(1930)