۔ (۱۹۴)۔عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِیْ وَقَّاصٍؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((مِنْ سَعَادَۃِ ابْنِ آدَمَ اسْتَخَارَتُہُ اللّٰہَ، وَمِنْ سَعَادَۃِ ابْنِ آدَمَ رِضَاہُ بِمَا قَضَاہُ اللّٰہُ، وَمِنْ شِقْوَۃِ ابْنِ آدَمَ تَرْکُہُ اسْتِخَارَۃَ اللّٰہِ، وَمِنْ شِقْوَۃِ ابْنِ آدَمَ سَخَطُہُ بِمَا قَضَاہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند أحمد: ۱۴۴۴)
سیدنا سعد بن ابو وقاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ ابن آدم کی سعادت ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے خیر طلب کرے اور یہ بھی ابن آدم کی خوش بختی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر راضی ہو جائے اور یہ ابن آدم کی بدبختی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے خیر طلب نہ کرے اور اس میں بھی اس کی شقاوت ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر ناراض ہو جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(194)