۔ (۱۹۵)۔عَنْ صُہَیْبٍ بْنِ سِنَانٍؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((عَجِبْتُ مِنْ قَضَائِ اللّٰہِ لِلْمُؤْمِنِ،اِنَّ أَمْرَ الْمُؤْمِنِ کُلَّہُ خَیْرٌ وَلَیْسَ ذٰلِکَ اِلَّا لِلْمُؤْمِنِ، اِنْ أَصَابَتْہُ سَرَّائُ، فَشَکَرَ کَانَ خَیْرًا لَہُ، وَاِنْ أَصَابَتْہُ ضَرَّائُ فَصَبَرَ کَانَ خَیْرًا لَہُ۔)) (مسند أحمد: ۲۴۴۲۰)
سیدنا صہیب بن سنانؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مؤمن کے حق میں جو فیصلہ کیا، مجھے اس پر تعجب ہے، بیشک مؤمن کا سارے کا سارا معاملہ خیر والا ہے اور یہ (اعزاز) صرف مؤمن کے لیے ہے، اگر اسے کوئی خوشی پہنچتی ہے اور وہ شکر ادا کرتا ہے تو یہ اس کے لیے بہتر ہے اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے اور وہ صبر کرتا ہے تو اس میں بھی اس کے لیے بہتری ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(195)