۔ (۱۹۶۵) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْھَادِ قَالَ: سَمِعْتُ خَالَتِیْ مِیْمُونَۃَ بِنْتَ الْحَارِثِ زَوْجَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہَا کَانَتْ تَکُونُ حَائِضًا وَھِیَ مُفْتَرِشَۃٌ بِحِذَائِ مَسْجِدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
وَھُوَیُصَلِّیْ عَلٰی خُمْرَتِہِ إِذَا سَجَدَ أَصَابَنِیْ طَرَفُ ثَوْبِہِ۔ (مسند احمد: ۲۷۳۴۲)
عبداللہ بن شداد بن ہاد کہتے ہیں: میں نے اپنی خالہ زوجۂ رسول سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ وہ حائضہ ہوتی تھیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سجدہ گاہ کے سامنے لیٹی ہوئی ہوتی تھی، جبکہ آپ اپنی چٹائی پر نماز پڑھ رہے ہوتے تھے، جب آپ سجدہ کرتے تو آپ کے کپڑے کا ایک کنارہ مجھے لگ جاتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1965)