۔ (۱۹۷۹) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((یَأْتِیْ أَحَدَکُمُ الشَّیْطَانُ وَھُوَ
فِیْ صَلَاتِہِ فَیُلَبِّسُ عَلَیْہِ حَتّٰی لَا یَدْرِیْ کَمْ صَلّٰی فَمَنْ وَجَدَ مِنْ ذٰلِکَ شَیْئًا فَلْیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ وَھُوَ جَالِسٌ)) (مسند احمد: ۷۲۸۴)
سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز میں ہوتا ہے تو اس کے پاس شیطان آتا ہے تو اس پر اس کی نماز کو اتنا خلط ملط کر دیتا ہے کہ وہ یہ بھی نہیں جان سکتا کہ اس نے کتنی نماز پڑھ لی ہے، پس جو آدمی ایسی صورتحال پائے تو وہ دو سجدے کرے، اس حال میں کہ وہ بیٹھا ہوا ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(1979)