۔ (۱۹۹۷) عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ الْأَعْرَجِ أَنَّ ابْنَ بُحَیْنَۃَ أَخْبَرَہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَامَ فِی الثِّنْتَیْنِ مِنَ الظُّہْرِ، نَسِیَ الْجُلُوْسَ حَتّٰی إِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِہِ إِلٰی أَنْ یُسَلِّمَ، سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ ثُمَّ خَتَمَ بِالتَّسْلِیْمِ (وَفِی رِوَایَۃٍ:) فَلَمَّا صَلَّی الْأُخْرَیَیْنِ انْتَظَرَ النَّاسُ تَسْلِیْمَہُ فَکَبَّرَ فََسَجَدَ ثُمَّ کَبَّرَ فَسَجَدَ ثُمَّ سَلَّمَ۔ (مسند احمد: ۲۳۳۰۷)
سیدنا ابن بحینہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی دو رکعتوں کے بعد کھڑے ہوگئے اور بیٹھنا بھول گئے تھے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز مکمل کر کے سلام پھیرنے لگے تو دو سجدے کئے اور پھر سلام پھیر کر نماز ختم کی۔ایک روایت میں ہے: جب آپ نے آخری دو رکعتیں پڑھ لیں تو لوگ آپ کے سلا م پھیرنے کے انتظار میں تھے تو آپ نے تکبیر کہہ کر سجدہ کیا، پھر تکبیر کہی اور دوسرا سجدہ کیا اور پھر سلام پھیر دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1997)