۔ (۲۰۰۰) عَنْ زِیَادِ بْنِ عِلَاقَۃَ قَالَ: صَلّٰی بِنَا الْمُغِیْرَۃُ بْنُ شُعبَۃَ فَلَمَّا صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ قَامَ وَلَمْ یَجْلِسْ فَسَبَّحَ بِہِ مَنْ خَلْفَہُ، فَأَشَارَ إِلَیْہِمْ أَنْ قُوْمُوْا، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِہِ سَلَّم ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ ھٰکَذَا صَنَعَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۸۳۴۶)
زیادبن علاقہ نے کہا: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی،وہ دو رکعتیں ادا کرنے کے بعد بیٹھنے کی بجائے کھڑے ہو گئے، جب لوگوں نے سبحان اللہ کہاتو انہوں نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ وہ بھی کھڑے ہوجائیں، جب اپنی نماز سے فارغ ہونے لگے تو انھوں نے سلام پھیرا، پھر دوسجدے کیے اور پھر سلام پھیرا، اس کے بعدکہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے ہی کیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2000)