۔ (۲۰۰۵) (وَمِنْ طَرِیقٍ رَاِبعٍ) عَنْ الْأَ سْوَدِ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَلَّی الظُّہْرَ أَوِ الْعَصْرِ خَمْسًا ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((ھَاتَانِ السَّجْدَ تَانَ لِمَنْ ظَنَّ مِنْکُمْ أَنَّہُ زَادَ أَوْنَقَصَ۔)) (مسند احمد: ۳۸۸۳)
۔ (چوتھی سند)سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر یا عصر کی نماز پانچ رکعتیں پڑھا دیں اور پھرسہو کے دو سجدے کیے اور اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ دو سجدے اس شخص کے لیے ہیں، جسے یہ خیال آنے لگے کہ اس سے زیادتی ہو گئی ہے یا کمی۔
Musnad Ahmad, Hadith(2005)