ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ انسان بھی سونے اور چاندی کی کانوں کی طرح ایک کان ہیں ، ان میں سے جو دور جاہلیت میں اچھے تھے ، وہ اسلام میں بھی اچھے ہیں بشرطیکہ وہ (دین میں) سمجھ بوجھ پیدا کریں ۔‘‘ رواہ مسلم و البخاری (۳۴۹۳ ، ۳۴۹۶) ۔