۔ (۲۰۲۰) عَنْ جَعْفَرِبْنِ المُطَّلِبِ بْنِ أَبِیْ وَدَاعَۃَ السَّہْمِیِّ عَنْ أَبِیْہِ رضی اللہ عنہ قَالَ قَرَأَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِمَکَّۃَ سُوْرَۃ َالنَّجْمِ فَسَجَدَ
وَسَجَدَ مَنْ عِنْدَہُ، فَرَفَعْتُ رَأْسِیْ وَأَبَیْتُ أَنْ أَسْجُدَ۔ وَلَمْ یَکُنْ أَسْلَمَ یَوْمَئِذٍ الْمُطَّلِبُ، وَکَانَ بَعْدُ لَا یَسْمَعُ أَحَدًا قَرَأَھَا إِلاَّ سَجَدَ۔ (مسند احمد: ۱۵۵۴۴)
سیدنا مطلب بن ابو وداعہ سہمی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ میں سورۂ نجم کی تلاوت کی اورسجدہ کیا اور جو لوگ آپ کے پاس تھے، انہوں نے بھی سجدہ کیا، البتہ میں نے اپنا سر اٹھا لیا تھا اور سجدہ کرنے سے انکار کر دیاتھا۔ دراصل سیدنا مطلب رضی اللہ عنہ ان دنوں مسلمان نہیں ہوئے تھے، قبولیت ِ اسلام کے بعد وہ جب بھی کسی کواس کی تلاوت کرتے سنتے توسجدہ کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2020)