۔ (۲۰۲۵) وَعَنْہُ أَیْضًا أَنَّہُ قَالَ فِی السُّجُودِ فِیْ صٓ: لَیْسَتْ مِنْ عَزَائِمِ السُّجُوْدِ وَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَسْجُدُ فِیْھَا۔ (مسند احمد: ۳۳۸۷)
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے، انہوں نے سورۂ ص کے سجدہ کے بارے میں کہا: یہ ضروری سجدوں میں سے نہیں ہے، البتہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کا سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2025)