۔ (۲۰۲۷) عَنِ الْعَوَّامِ بِنْ حَوْشَبٍ قَالَ: سَأَلْتُ مُجَاھِدًا عَنِ السَّجْدَۃِ الَّتِی فِی صٓ، فَقَالَ نَعَمْ، سَأَلْتُ عَنْہَا ابْنَ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ فَقَالَ أَتَقْرَأُ ھٰذِہِ الْآیَۃَ؟ (وَمِنْ ذُرِّیَّتِہِ دَاوُدَ وَسُلَیْمَانَ) وَفِی آخِرِھَا (فَبِہُدَاھُمُ اقْتَدِہْ) قَالَ أُمِرَ نَبِیُّکُمْ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ یَقْتَدِیَ بِدَاوُدَ ۔ (مسند احمد: ۳۳۸۸)
عوّام بن حوشب کہتے ہیں: میں نے مجاہد سے سورۂ ص والے سجدے کے بارے میں پوچھا، انہوں نے فرمایا: جی ہاں، یہ سجدہ ہے، اور میں نے اس کے بارے میں سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے پوچھا تھا تو انہوں نے کہا تھا: کیا تو یہ آیت پڑھتا ہے: {وَمِنْ ذُرِّیَّتِہٖ دَاودَ وَ سُلَیمَانَ}، اسی کے آخر میں ہے: {فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہْ} (اے محمد! آپ بھی ان کی ہدایت کی پیروی کریں)۔ دیکھیں کہ تمہارے نبی کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ داود علیہ السلام کی پیروی کریں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2027)