۔ (۲۰۳۵) عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ بْنِ حُدَیْجٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلاًمِنْ کِنْدَۃَیَقُولُ: حَدَّثَنِی رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنَ الْأَنْصَارِ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((لَا یَنْتَقِصُ أَحَدُ کُمْ مِنْ صَلَاتِہِ شَیْئًا إِلاَّ أَتَمَّہَا اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ مِنْ سُبْحَتِہِ)) (مسند احمد: ۲۴۰۳۷)
عبد الرحمن بن معاویہ بن حدیج کہتے ہیں: میںنے کندہ کے ایک آدمی سے سنا، اس نے کہا: ایک انصاری صحابی نے مجھے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی فرض نماز میں کمی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی نفلی نماز سے اس کی کمی کو پورا کر دیتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2035)