۔ (۲۰۵۰) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَبْلَ الظُّہْرِ سَجْدَتَیْنِ وَبَعْدَھَا سَجْدَتَیْنِ وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ
سَجْدَتَیْنِ وَبَعْدَ الْعِشَائِ سَجْدَتَیْنِ وَبَعْدَ الْجُمْعَۃِ سَجْدَ تَیْنِ، فَأَمَّا الْجُمْعَۃُ وَالْمَغْرِبُ فِی بَیْتِہِ، قاَلَ: وَأَخْبَرَ تْنِی أُخْتِی حَفْصَۃُ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی سَجْدَتَیْنِ خَفِیْفَتَیْنِ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ، قَالَ وَکَانَتْ سَاعَۃً لَا أَدْخُلُ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْہَا۔ (مسند احمد: ۴۶۶۰)
۔ (دوسری سند)سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ظہر سے پہلے دو ،اس کے بعد دو، مغرب کے بعد دو، عشاء کے بعد دو اور جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ اور مغرب کے بعد والی نماز گھر میں پڑھتے تھے۔ اور مجھے میری بہن سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ جب فجر طلوع ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہلکی پھلکی دو رکعتیں پڑھتے تھے، یہ ایسی گھڑی تھی کہ میں اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نہیں جاتاتھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2050)