۔ (۲۰۷۴) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ مُوْسٰی قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَقَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَعَثَ رَجُلاً عَلَی الصَّدَقَۃِ قَالَتْ فَجَائَ تْہُ عِنْدَ الظُّھْرِ فَصَلّٰی رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الظُّہْرَ وَشُغِلَ فِی قِسْمَتِہِ حَتّٰی صَلَّی الْعَصْرَ ثُمَّ صَلاَّھَا۔ (مسند احمد: ۲۵۴۵۸)
عبد اللہ بن ابی موسیٰ کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے عصر کے بعد کی دو رکعتوں کے بارے میں سوال کیا، انہوں نے کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو صدقہ وصول کرکے لیے بھیجا تھا، وہ آپ کے پاس ظہر کے وقت واپس آیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھی اور تقسیم میں مصروف ہوگئے، حتیٰ کہ آپ نے عصر کی نماز پڑھی، پھر وہ دو رکعتیں ادا کیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2074)