۔ (۲۰۸۱) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ إِذَا قَامَ الْمُؤَذِّنُ فَأَذَّنَ صَلَاۃَ الْمَغْرِبِ فِی مَسْجِدِ الْمَدِیْنَۃِ قَامَ مَنْ شَائَ فَصَلّٰی حَتّٰی تُقَامَ الصَّلَاۃُ وَمَنْ شَائَ رَکَعَ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ قَعَدَ، وَ ذَالِکَ بَعَیْنَیِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۳۰۸۹)
سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب مؤذن اٹھتا اور مدینہ منورہ کی مسجد میں مغرب کی اذان کہتا تو جو چاہتا اٹھ کر نماز پڑھتا رہتا، حتیٰ کہ نماز کھڑی ہوجاتی اور جو چاہتا، دو رکعتیں پڑھ کر بیٹھ جاتا اور یہ سارا کچھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں کے سامنے ہوتاتھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2081)