۔ (۲۰۹۴) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: لَمْ یکُنْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِشَیْئٍ مِنَ النَّوَافِلِ أَشَدَّ مُعَاھَدَۃً مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الصُّبْحِ۔ (مسند احمد: ۲۴۷۷۵)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی نفلی نماز پر اتنی زیادہ پابندی نہیں کرتے تھے، جو نمازِ فجر سے پہلے والی دو رکعتوں پر کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2094)